Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / سماج میں خواتین کو نمایاں مقام ، مستحقہ مقام پر زور

سماج میں خواتین کو نمایاں مقام ، مستحقہ مقام پر زور

حیدرآباد لیپرسی کنٹرول اینڈ ہیلتھ سوسائٹی کا یوم خواتین ، شرکاء کا خطاب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : حیدرآباد لیپرسی کنٹرول اینڈ ہیلت سوسائٹی کے زیر اہتمام کل مدینہ کالونی فلک نما میں عالمی یوم خواتین منایا گیا ۔ ڈاکٹر الیاس پراجکٹ کوآرڈینٹر نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد خواتین میں لیپرسی ، ایڈس ، ٹی بی کے خاتمہ اور ان بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا شعور بیدار کرنا ہے ۔ محترمہ میناکشی سنگھ سماجی جہدکار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ سماج میں خواتین کو نمایاں اہمیت حاصل ہے اور انہیں ان کا مستحقہ مقام دلانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ بعض صورتوں میں خواتین کے ساتھ نا انصافیاں روا رکھی جاتی ہیں جس کے خلاف خواتین کو متحدہ طور پر جدوجہد کرنا ہوگا ۔ سوسائٹی کے بانی اور صدر نشین ڈاکٹر ایوب حیدری نے مہمانان خصوصی اور دیگر مہمانوں کی شال پوشی کی اور انہیں گلدستے پیش کئے ۔ مسز ستیہ سری کونسلر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے خواتین کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔ ماہر تعلیم محترمہ ثمینہ یاسمین سکریٹری ایس ایم کے نے خواتین پر زور دیا کہ وہ حالات اور نئے چیلنجس کا نہایت جرات اور صبر و استقامت کے ساتھ مقابلہ کریں ۔ انہوں نے سوسائٹی کی خدمات کو خراج تحسین ادا کیا اور آخر میں پراجکٹ منیجر مینا نے شکریہ ادا کیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT