Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / سماج وادیوں کے اتحاد کی مہم کا آغاز :شیوپال

سماج وادیوں کے اتحاد کی مہم کا آغاز :شیوپال

لکھنؤ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی میں پھوٹ نے آج ایک نیا موڑ لے لیا جبکہ اس کے قائد شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ وہ جلد ہی ’’سماج وادیوں‘‘ (سوشلسٹس) کو متحد کرنے کی مہم شروع کریں گے تاکہ انہیں ایک پلیٹ فارم پر لایا جاسکے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو سے شیو پال یادو کا تنازعہ جاری ہے۔ ان کے اس بیان کو ایک نئی پارٹی قائم کرنے کی دھمکی سمجھا جارہا ہے۔ انہوںنے سید صغیر احمد سینئر سوشلسٹ قائد کی تہنیتی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سماج وادی وراثت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور تمام سماج وادیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے انہیں متحد کرنے کی مہم شروع کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT