Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / سماج وادی سیکولر مورچہ کے قیام کیلئے کام جاری : شیوپال

سماج وادی سیکولر مورچہ کے قیام کیلئے کام جاری : شیوپال

لکھنؤ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیوپال یادو نے آج کہاکہ سماج وادی سیکولر مورچہ کے چوکھٹے پر کام جاری ہے اور اس ضمن میں بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ تاہم شیوپال نے یہ تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ آیا سماج وادی سیکولر مورچہ (ایس ایس ایم) سماج وادی پارٹی سے قطع تعلق کرلے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایس ایس ایم کے قیام کیلئے فی الحال کام جاری ہے اور اس ضمن میں کسی مناسب اور شبھ موقع پر رسمی اعلان کیا جائے گا‘‘۔شیوپال نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرستی کی بڑھتی ہوئی لعنت کے خلاف جدوجہد کیلئے سیکولر طاقتوں میں اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مختلف ہمخیال جماعتوں سے اتحاد کیا جائے گا۔

 

بی جے پی کا اقلیتی مورچہ کی تین طلاق پر مسلم خواتین کی رائے شماری
کانپور ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  ایک نشست میں تین طلاق کا مسئلہ ملک میں کچھ اس طرح سامنے آیا ہے جیسے ملک میں اس کے سوا کوئی دوسرا مسئلہ ہی نہ ہو۔  اس پر عدلیہ میں حلف ناموں کا سلسلہ شروع ہوا اور لا کمیشن اور مسلم پرسنل لا کی را ئے شماری کے بعد اب  اترپردیش بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کی جانب سے مسلم خواتین سے تین طلاق کے معاملے پر رائے شماری کر اسے سپریم کورٹ میں پیش کرنے کی تیاری ہے۔اترپردیش کے بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے پوری ریاست میں ایک مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT