Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / سماج وادی پارٹی میں اتحاد کا مظاہرہ کرنے رتھ یاترا

سماج وادی پارٹی میں اتحاد کا مظاہرہ کرنے رتھ یاترا

ملائم سنگھ اور شیوپال یادو اور اکھلیش یادو کی شرکت
لکھنؤ ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی میں 8 روز سے جاری تجسس کو ختم کرتے ہوئے پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج اپنے فرزند چیف منسٹر اکھلیش یادو کی رتھ یاترا کو جھنڈی دکھائی ۔ ان کے ساتھ شیوپال یادو کی بھی یاترا نکلی ۔ انہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم کے لئے ایک مشن کے طور پر پارٹی کے متحد ہونے کا مظاہرہ کرنے کے لئے یاترا نکالی ہے ۔ اکھلیش یادو اور شیوپال یادو میں اتحاد کا ثبوت دیا جارہا ہے ۔ سماج وادی پارٹی کی یاترا لامارٹینر سے گراؤنڈ پر پہونچی جہاں یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ، جیسے اکھلیش یادو یہاں پہونچے ۔ شیوپال یادو بھی اس یاترا میں شامل ہوئے ۔ تمام کی نظریں اس عظیم الشان جلسہ پر مرکوز تھی جہاں ملائم سنگھ یادو نے پارٹی میں اتحاد کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہاتھ میں لیتے ہوئے اسٹیج پر دونوں قائدین اکھلیش یادو اور شیوپال یادو کو قریب کیا ۔ ایک طرف شیوپال یادو بیٹھے ہوئے تھے اور دوسری طرف اکھلیش یادو تھے ۔ اس سے یہ پیام دیا گیا کہ پارٹی متحد ہے ۔ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کے اندر کوئی انتشار نہیں پایا جاتا ۔ ملائم سنگھ یادو کے بھائی شیوپال نے کہا کہ اکھلیش کو ہم شبھ کامنا دیتے ہیں وہ یہ وکاس سے وجئے کی اوور یاترا ہوگی ۔ اس اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست بھر میں یہ پیام دیا گیا کہ پارٹی کے اندر کوئی پھوٹ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT