Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / سماج وادی پارٹی کارکنوں کی فائرنگ میں ایک لڑکا ہلاک

سماج وادی پارٹی کارکنوں کی فائرنگ میں ایک لڑکا ہلاک

مظفر نگر ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع شیاملی کے کیرینا ٹاون میں سماج وادی پارٹی کارکنوں کے جشن فتح کے موقع پر فائرنگ سے ایک 8 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ جس کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر انیل کمار جھا نے بتایا کہ مہلوک لڑکا سمیع ایک رکشے میں علاقہ کیرینا سے گذر رہا تھا کہ سماج وادی پارٹی کارکنوں کی فائرنگ کے دوران زد میں آگیا یہ کارکنان مجالس مقامی کے انتخابات میں پارٹی امیدوارہ نفیسا کی کامیابی پر جشن منا رہے تھے ۔ زخمی لڑکے کو ہاسپٹل میں شریک کروانے پر جانبر نہ ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT