Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / سماج وادی کی عظیم اتحاد کی کوشش مضحکہ خیز : مایاوتی

سماج وادی کی عظیم اتحاد کی کوشش مضحکہ خیز : مایاوتی

لکھنو ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہوجن سماج پارٹی صدر مایاوتی نے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل ایک عظیم اتحاد تشکیل دینے سماج وادی پارٹی کی کوششوں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ ملائم سنگھ یادو کی پارٹی کے ساتھ ان کی پارٹی کا کوئی اتحاد نہیں ہوگا ۔ جنتادل یو لیڈر ستیش کمار نے اس طرح کی اتحاد کی تجویز پیش کی ہے ۔ سماج وادی پارٹی کی جانب سے سابق جنتا پریوار کے ارکان کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کے چند گھنٹوں بعد مایاوتی نے کہا کہ اترپردیش میں حکمراں پارٹی کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد بی جے پی کو راست فائدہ ہوگا ۔ کسی بھی سیکولر پارٹی کو سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوئی بھی واحد وجہ نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT