Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سماج کی ترقی و خوشحالی کیلئے امن کی برقراری ضروری

سماج کی ترقی و خوشحالی کیلئے امن کی برقراری ضروری

سنگاریڈی میں یوم شہیدان پولیس کے موقع پر ضلع ایس پی بی سومتی کا خطاب
سنگاریڈی22 ؍اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)   یوم شہیدان پولیس سال 2015  کے موقع پر پولیس پر یڈ گرائونڈ سنگاریڈی پرضلع میدک ایس پی بی سو متی نے تمام شہیدان پولیس بہاد روں کو جنہوں نے امن و امان کی بحالی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی یادگار شہیدان پولیس پر پھول نچھا ور کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کی۔اس موقع پر ضلع ایس پی بی سو متی نے یوم شہیداں پولیس تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سماج کی ترقی اور خواشحالی کے لئے امن و ضبط کی برقراری ضروری ہے ۔امن وامان کی برقراری کی ذمہ داری محکمہ پولیس پر عائد ہو تی ہے ۔ پولیس نظم و ضبط کی برقراری کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے ۔ امن و امان کے قیام اور سماجی برائیوں کے روک تھام میں پولیس کا اہم رول ہو تا ہے ۔امن و امان کی برقراری کے لئے عوام کا تعاون از حد ضروری ہے ۔ پولیس شہیدوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس شہیدوں کی قربانیوں سے ہی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔اور آپ کے مقاصد کی تکمیل ہی ہمارا مقصد حیات ہے ۔شہید ہونے والے پولیس ملا زمین کو تلنگانہ پولیس کی جانب سے بھر پور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ حکومت تلنگانہ عوام کے خاطر اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس ملا زمین کے افراد خاندان کو 5 ایکڑ زراعی اراضی فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے تعاون سے شہید پولیس ملا زمین کے افراد خاندان کو ہر ممکنہ مدد فراہم کی جا ئیگی ۔قبل ازیں سنگاریڈی سب ڈیویژن پولیس عہدیدار ‘ ٹرافک پولیس ‘ خواتین پولیس ‘ ہوم گارڈس ‘ مختلف کالجس کے طلباء و طالبات اور سماجی کارکنان پر مشتمل ایک امن ریالی ضلع ایس پی بی سو متی کی قیادت میں آئی بی گیسٹ ہائوز سنگاریڈی تا پولیس پر یڈ گرائونڈ تک نکالی گئی ۔اس تقریب میں شہید پولیس ملا زمین کے افراد خاندان کو ضلع ایس پی نے انعامات سے نوازا۔اس موقع پر ایڈ یشنل ایس پی وینکنا‘ او ایس ڈی جو تی پراکاش‘ ڈی ایس پیز تر پتنا ‘ اور این روی ‘ سرکل انسپکٹرس وینکٹیش‘ انجا نیلو‘ سرینواس ‘ رویندر‘ مستان علی ‘ ایس آئیز سبھاش ریڈی ‘ لو کمار‘ چندریا‘ راجہ شیکھر‘ گنیش‘ و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT