Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / سمترا مہاجن کو اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن کی صدارت کا اعزاز

سمترا مہاجن کو اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن کی صدارت کا اعزاز

اقوام متحدہ ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسپیکرس آف پارلیمنٹ کے عالمی اجلاس کے سیشن کی قیادت کو جو یقیناً ایک اعزاز تصورکیا جاتا ہے۔ سمترا مہاجن جو اسپیکرس آف پارلیمنٹ کی چوتھی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے یہاں آئی ہیں، انہیں اجلاس کے ایک سیشن کی صدارت کرنے کے اعزاز سے نوازا گیا جو 2 ستمبر کو جنرل اسمبلی ہال میں منعقد کیا گیا۔ سیشن کے دوران راجیہ سبھا کے نائب صدرنشین پی جے کورین نے اجلاس سے خطاب بھی کیا جس کا تھیم تھا ’’جمہوریت کے ذریعہ امن اور پائیدار ترقی کا حصول، ایسی دنیا کی تعمیرجو عام چاہتے ہیں‘‘۔ سمترا مہاجن نے عبوری صدرکی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT