Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / سمجھوتہ اکسپریس کے پھنسے شہریوں کی واپسی کیلئے انتظام

سمجھوتہ اکسپریس کے پھنسے شہریوں کی واپسی کیلئے انتظام

نئی دہلی ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ سمجھوتہ اکسپریس دوسری مرتبہ منسوخ کی جاچکی ہے، ہندوستان نے آج کہا کہ وہ لاہور میں پھنسے تقریباً 20 ہندوستانیوں کو واگھا سرحد تک پہنچانے کا انتظام کرے گا تاکہ اُن کی عاجلانہ واپسی ہوسکے۔ ناردرن ریلوے کے بیان میں کہا گیا کہ 14001 دہلی۔ اٹاری اکسپریس جو 11 اکٹوبر کو اولڈ دہلی اسٹیشن سے اور 14002 اٹاری۔ دہلی اکسپریس جو 12 اکٹوبر کو اٹاری سے روانہ ہونا تھا، وہ بدستور منسوخ رہیں گے۔ پنجاب میں کسانوں کے ایجی ٹیشن میں شدت پیدا ہوجانے کے سبب سمجھوتہ اکسپریس نہیں چلائی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT