Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / سمجھوتہ ایکسپریس مقدمہ : کرنل پروہت کے خلاف ثبوت نہیں: این آئی اے

سمجھوتہ ایکسپریس مقدمہ : کرنل پروہت کے خلاف ثبوت نہیں: این آئی اے

نئی دہلی ۔ /19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے آج کہا ہے کہ سمجھوتہ اکسپریس دھماکہ مقدمہ میں لیفٹننٹ کرنل پرساد پروہت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ تاہم مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ کے سلسلے میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہے ۔ این آئی اے ڈائرکٹر جنرل شرت کمار نے بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس مقدمہ میں وہ کبھی ملزم نہیں رہے ۔ انہیں پتہ نہیں سمجھوتہ دھماکہ مقدمہ سے کرنل پروہت کو کیوں مربوط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پروہت کے خلاف اے ٹی ایس ممبئی نے مالیگاؤں دھماکے 2008 ء کے سلسلے میں چارج شیٹ پیش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT