Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / سمجھوتہ دھماکہ : پاکستان کو گواہ پیش کرنے کی مہلت

سمجھوتہ دھماکہ : پاکستان کو گواہ پیش کرنے کی مہلت

نئی دہلی 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سمجھوتہ ٹرین بم دھماکہ کیس 2007 ء کی سماعت کرنے والی خصوصی این آئی اے عدالت نے پاکستان کی درخواست پر اتفاق کیا ہے کہ اُس کے 13 شہریوں کو بطور گواہ پیش کرنے کے لئے مزید وقت دیا جائے۔ سرکاری ذرائع نے آج کہاکہ قومی تحقیقاتی ادارہ کے وکیل نے گزشتہ ہفتہ پنچ کولہ میں خصوصی عدالت کو دفتر خارجہ پاکستان کے تعلق سے بتایا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کو مختصر نوٹس پر پیش کرنے سے قاصر ہے۔ ذرائع نے کہاکہ این آئی اے نے وزارت اُمور خارجہ کو نئی تین تواریخ 29 اور 30 نومبر اور یکم ڈسمبر سے واقف کرایا جو پاکستانی حکام کو بھیجی جائیں۔ عدالت نے 17مارچ کو سمن جاری کرتے ہوئے گواہوں کو اِس کے روبرو 4 جولائی کو حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔

 

TOPPOPULARRECENT