Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / سمرتی ایرانی ‘ معصوم عورت ہے لالو پرساد یادو کا تبصرہ

سمرتی ایرانی ‘ معصوم عورت ہے لالو پرساد یادو کا تبصرہ

پٹنہ 8 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ مرکزی وزیر ٹیکسٹائیل سمرتی ایرانی ایک معصوم خاتون ہیں جنہوں نے سابقہ وزارت فروغ انسانی وسائل میں کچھ اچھا کام کیا ہے ۔ تاہم بحیثیت ٹیکسٹائیل وزیر ان کیلئے زیادہ مواقع نہیں ہیں۔ یادو نے سمرتی کی وزارت میں تبدیلی سے متعلق سوال پر یہ ریمارک کئے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ سمرتی ایرانی نے اپنے اصولی کام کی قیمت پر دوسری چیزوں میں زیادہ جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائیل کی وزارت میں کچھ اچھا کرنے کیلئے انہیں زیادہ مواقع نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT