Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سمرتی ایرانی ’منو سمرتی‘: جئے پال ریڈی

سمرتی ایرانی ’منو سمرتی‘: جئے پال ریڈی

حیدرآباد 12 اپریل (پی ٹی آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی نے کہا ہے کہ وہ کانگریس اور اس کے قائدین ہی تھے جنھوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو دستور ساز کمیٹی کا صدرنشین بنایا تھا۔ جئے پال ریڈی تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام آج یہاں منعقدہ 125 ویں امبیڈکر جینتی تقاریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ پنڈت جواہر لال نہرو اور امبیڈکر نے ہی ہندوؤں سے متعلق ضابطہ بل کی تائید کی تھی جبکہ موجودہ بی جے پی کے ماضی کا چہرہ سمجھے جانے والے جن سنگھ اور ان کے نظریاتی مربی آر ایس ایس نے اس کی مخالفت کی تھی۔ بعدازاں شیام پرساد مکرجی نے بھی اس کی مخالفت کی تھی۔ جئے پال ریڈی نے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کو ’منو سمرتی ایرانی‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کے دل میں ’منو‘ ہے اور وہ دلتوں سے نفرت کرتی ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ ’منو‘ قدیم زمانہ میں چار زمروں پر مشتمل ذات پات کے نظام کی تجویز تیار کی تھی چنانچہ ’’منو سمرتی‘‘ ہندو دھرم کا قدیم قانونی نسخہ و نوشتہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT