Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / سمرتی ایرانی نے دہلی یونیورسٹی کی اردو کانفرنس میں شرکت نہیں کی

سمرتی ایرانی نے دہلی یونیورسٹی کی اردو کانفرنس میں شرکت نہیں کی

نئی دہلی /5 فروری (سیاست ڈاٹ کام)  مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے آج دہلی یونیورسٹی میں منعقدہ اردو کانفرنس سے خود کو دور رکھا، حالانکہ وہ اس کا افتتاح کرنے والی تھیں۔ ان کی عدم شرکت سے یہ شبہات پیدا ہو رہے ہیں کہ آیا انھوں نے اس لئے شرکت نہیں کی، کیونکہ سیکڑوں طلبہ روہت ویمولا مسئلہ پر احتجاج کے لئے کانفرنس کے مقام کے باہر جمع ہو گئے تھے۔ یہ سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس کا اہتمام قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے کیا ہے، جو وزارت فروغ انسانی وسائل نے قائم کی ہے۔ سمرتی ایرانی اس کونسل کی چیرپرسن ہیں۔ ڈائرکٹر این سی پی یو ایل سید علی کریم نے کہا کہ اس کانفرنس کے لئے تواریخ کو وزیر موصوفہ کی منظوری کے بعد ہی قطعیت دی گئی تھی۔ تاہم ہمیں وزیر موصوفہ کے دفتر سے کوئی اطلاع وصول نہیں ہوئی کہ وہ کیوں نہیں شرکت کرسکیں۔

 

حکومت گوا کے اسسٹنٹ سکریٹری کا
ای میل اکاؤنٹ ہائیک
پناجی۔/5فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پاریکر کے دفتر میں ایک جوائنٹ سکریٹری کے ای میل اکاؤنٹ کو ہائیک کرلیا گیا اور ہائیکرس نے سرکاری محکموں کو غیر مناسب ہدایات جاری کردیں۔ چیف منسٹر کے آفس میں جوائنٹ سکریٹری سدانند تنواڑہ نے کل گوا پولیس کرائم برانچ کو یہ شکایت کی ہے کہ ان کا ای میل اکاونٹ ہائیک کرلیا گیا ۔ سکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ ای میل اکاؤنٹ میں دخل اندازی کے بعد سرکاری محکموں کو غلط ہدایات دی جارہی تھیں۔ تاہم تنواڑہ نے تفصیلات کے انکشاف سے انکارکردیا اور بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ جاریہ سال ریاستی سکریٹریٹ میں اس طرح کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے ۔گزشتہ ماہ آئی ایس آئی ایس کے نام پر روانہ پوسٹ کارڈ میں وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع پاریکر کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT