Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سمرتی ایرانی کو برطرف کرنے کا مطالبہ : کانگریس

سمرتی ایرانی کو برطرف کرنے کا مطالبہ : کانگریس

حیدرآباد ؍ نئی دہلی۔ 21 جنوری (پی ٹی آئی) حیدرآباد یونیورسٹی میں دلت اسکالر کی خودکشی پر سیاسی ہنگامہ آرائی آج بھی جاری رہی اور کانگریس و دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے جواب میں بی جے پی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس مسئلہ کو سیاسی حربہ کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو برطرف کردینا چاہئے جو حقائق کی پردہ پوشی کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دلت اسکالر کی موت کے بارے میں سمرتی ایرانی نے کل پریس کانفرنس کے دوران جھوٹ کا سہارا لیا اور ایسی باتیں کہی جو حقیقت سے بعید ہیں، وہ قوم کو گمراہ کررہی ہیں۔ جنتا دل (یو) سربراہ شرد یادو نے خودکشی کو ساری قوم کیلئے شرمناک قرار دیا۔ ایل جے پی نے سی بی آئی یا دیگر کسی ایجنسی کے ذریعہ آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مرکزی حکومت اور دو وزراء کا اس خودکشی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کا دفاع کیا۔

TOPPOPULARRECENT