Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / سمرتی ایرانی کو ’’زیڈ زمرہ‘‘ کی سکیورٹی

سمرتی ایرانی کو ’’زیڈ زمرہ‘‘ کی سکیورٹی

وزیر فروغ انسانی وسائل کی زندگی کو لاحق خطرات میں اضافہ
نئی دہلی۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی زندگی کو لاحق خطرات میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر انہیں مسلح کمانڈوز کے پہرہ کے ساتھ ’’زیڈ زمرہ‘‘ کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انٹلیجنس کو موصولہ ان خفیہ اطلاعات کے مطابق بشمول جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی اور حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں میں گڑبڑ و ہنگامہ آرائی کے واقعات کے بعد سمرتی ایرانی کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ انٹلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر وزارت داخلہ نے انہیں ’’زیڈ زمرہ‘‘ کی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 18 مسلح کمانڈوز ہمہ وقت سمرتی ایرانی کی نگرانی کریں گے۔ وزیر فروغ انسانی وسائل کے سفر کے موقع پر پائیلٹ اور اسکارٹ گاڑی مسلح گارڈس کے ساتھ قافلہ میں شامل رہے گی۔ علاوہ ازیں سمرتی ایرانی کی رہائش گاہ پر بھی روزانہ 24 گھنٹے مسلح گارڈس کا پہرہ رہے گا۔ ایرانی تاحال ’’وائی سکیورٹی زمرہ‘‘ میں تھیں۔ ملک میں فی الحال 46 انتہائی اہم شخصیات کو ’’زیڈ زمرہ‘‘ کی سکیورٹی دی گئی ہے۔ دیگر 40 کو ’’زیڈ پلس‘‘ زمرہ کی سکیورٹی حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT