Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / سمرتی ایرانی کی فراخدلی کا مظاہرہ موچی کو 10 روپئے طلب کرنے پر 100ر وپئے ادا کئے

سمرتی ایرانی کی فراخدلی کا مظاہرہ موچی کو 10 روپئے طلب کرنے پر 100ر وپئے ادا کئے

کوئمبتور 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے آج ایک موچی کو اپنی چپل مرمت کرنے پر 100 روپئے ادا کئے۔ موچی نے کام کا معاوضہ 10 روپئے طلب کیا لیکن 100 روپئے ادا کرنے پر اس نے خوشی خوشی چپل کو مزید ٹانکے لگائے۔ سماجی میڈیا پر اس واقعہ کی زبردست تشہیر ہورہی ہے۔ مرکزی وزیر کی چپل آج صبح طیارہ سے اترتے وقت اچانک ٹوٹ گئی۔ کار میں سفر کے دوران پبرور کے قریب ایک موچی پر نظر پڑی۔ ایرانی اور تاملناڈو بی جے پی جنرل سکریٹری ونیتی سرینواسن کار کو روک دیا اور کار سے باہر آکر ایرانی نے اپنی چپل موچی کے حوالے کردی اور وہاں ایک اسٹول پر بیٹھ گئیں۔ چپل سینے کے بعد موچی نے 10 روپئے طلب کئے لیکن ایرانی نے 100 روپئے پیش کئے اور کہاکہ چلر واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے جس کے بعد خوددار موچی نے دوبارہ چپل لے کر مزید ٹانکے لگائے۔ یہ واقعہ سماجی میڈیا پر عام ہونے کے بعد مرکزی وزیر کے جذبہ خیرسگالی کی ستائش کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT