Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / سمندری طوفان ’میتھیو‘ میں مہلوکین کی تعداد 339 ہوگئی

سمندری طوفان ’میتھیو‘ میں مہلوکین کی تعداد 339 ہوگئی

لیس کیس (ہیٹی) پورٹ او پرنس 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ ایک دہائی میں کیریبیائی سمندر سے اٹھنے والے انتہائی غضبناک سمندری طوفان ‘میتھیو’ سے ہیٹی میں اب تک مرنے والوں کی تعداد مقامی ذمہ داران کے مطابق 339 ہو گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس طاقتور طوفان کے آنے کے بعد ساحلی شہر میں حکام اور امدادی کارکنان کا پہنچنا ابھی تک ابتدائی مر حلے میں ہے ۔قبل ازیں حکومت، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں کے عوامی نمائندوں سمیت ہنگامی عملے کی میٹنگ میں تعداد ہلاکت 283 بتائی گئی تھی۔ علاقے میں زیادہ تر اموات درختوں کے ٹوٹنے ، ملبوں کے ہوا میں بکھرنے اور دریاؤں میں طغیانی کے سبب ہوئی ہے . یہ سب کل یعنی منگل کو یہاں میتھیو طوفان کی وجہ سے 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا نتیجہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT