Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / سمندر میں تیل کا اخراج ، 13 ساحلوں کو بند کردیا گیا

سمندر میں تیل کا اخراج ، 13 ساحلوں کو بند کردیا گیا

ہانگ کانگ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ کے ساحل کے قریب سمندر میں مال برداربحری جہاز کے درمیان تصادم کی وجہ سے بھاری مقدار میں تیل کے اخراج اور شدیدبوُ پھیلنے کی وجہ سے 13 بحر ی ساحلوں (بیچ) کو بند کر دیا گیا ہے ۔ بندرگاہوں کی صفائی جاری ہے اور سمندر سے اب تک 93 ٹن پام آئل نکالا جا چکا ہے ۔ پرل ندی کے قریب جمعہ کو دو مال بردار جہاز ٹکرا گئے تھے جس کی وجہ سے سمندر میں کم از کم 1000 ٹن پام آئل خارج ہو گیا تھا۔ چھ روز کے بعد بھی آج چین کے کنٹرول والے ساحل سے پام آئل میں لپٹی مردہ مچھلیاں، شیلفش، پتھر، پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر ردی کے سامان مل رہے ہیں۔حکومت نے کل رات بتایا کہ سمندر سے اب تک 93 ٹن پام آئل نکالا گیا ہے اور سمندر کے پانی کے اوپر تیر رہے تیل کی مقدارکم ہو رہی ہے ۔تیل کے رساؤ اور بھاری بدبو پھیلنے کی وجہ سے اتوار سے اب تک 13 ساحلوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر تیل کے اخراج سے سمندری ماحول کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ حال میںسمندر میں رساؤ کا یہ سب سے بڑا معاملہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT