Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / سمندر پار ہندوستانیوں کے ووٹنگ رجسٹریشن کیلئے مہم

سمندر پار ہندوستانیوں کے ووٹنگ رجسٹریشن کیلئے مہم

نئی دہلی ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں اگرچہ ایک کروڑ 14 لاکھ غیرمقیم ہندوستانی ہیں لیکن صرف 16000 این آر آئیز نے ہی سمندر پار ہندوستانی ووٹرس کی حیثیت سے اپنے نام درج کروائے ہیں۔ چنانچہ ملک میں ایسے تمام اہل و مستحق این آر آئیز کے بحیثیت ووٹر رجسٹریشن کی ترغیب دینے کیلئے الیکشن کمیشن نے اب ان تک رسائی کی ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت اس انتخابی ادارہ نے سمندر پار ہندوستانیوں کیلئے آن لائن سروے کا آغاز کیا ہے تاکہ رجسٹریشن اور رائے دہی کے عمل کے بارے میں ان کے شعور کی سطح کا تخمینہ کیا جاسکے اور رائے دہی کیلئے ان کے ترجیحی طریقہ کار پر رائے معلوم کی جاسکے۔ یہ سروے نومبر اور ڈسمبر میں جاری رہے گا اور اس ماہ اواخر کے دوران ایک مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے کہا کہ ان کا ادارہ دراصل سمندر پار ہندوستانیوں کو درپیش مسائل کا منظم انداز میں حل چاہتا ہے۔ اس مقصد سے آن لائن سروے کیا جارہا ہے۔ این آر آئیز کی رائے حاصل کرنے کے بعد ہی طریقہ کار مناسب مدون کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT