Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / سمنٹ کمپنی کا دولت اسلامیہ سے معاہدہ ، سی ای او مستعفی

سمنٹ کمپنی کا دولت اسلامیہ سے معاہدہ ، سی ای او مستعفی

پیرس ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سمنٹ بنانے والی کمپنی لفارگے ہولسیم نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کے چیف سی ای او اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے رہے ہیں کیوں کہ چند ہفتہ قبل ہی یہ انکشاف ہوا تھا کہ کمپنی کی شمالی شام میں سرگرم ایک شاخ نے مسلح گروپس کے ساتھ معاہدے کیے ہیں تاکہ وہاں بھی کمپنی کا کاروبار چلتا رہے ۔ سی ای او ایریک اولسن کا استعفیٰ 15 جولائی سے کارکرد ہوگا ۔ البتہ کمپنی نے اپنی شامی برانچ میں کسی بھی نوعیت کی تحقیقات کا کوئی تذکرہ نہیں کیا ۔ فرانسیسی این جی او شیرپا نے ایک شکایت درج کرتے ہوئے کمپنی پر دولت اسلامیہ کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا تھا ۔ اولسن کی قیادت میں لفارگے نے 2015 میں سوئس کمپنی ہولسیم میں ضم ہوگئی تھی اور اس طرح کمپنی کا پورا نام لفارگے ہولسیم ہوگیا تھا جو دنیا میں سمنٹ تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور شام میں اس کے پلانٹ نے ستمبر 2014 ء میں ہی اپنی سرگرمیاں بند کردی تھیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT