Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / سمنٹ کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کی مخالفت

سمنٹ کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کی مخالفت

حیدرآباد ۔ 17اپریل ( پی ٹی آئی ) کنفڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا نے دیگر کئی صنعتی اداروں کے ساتھ مل کر سمنٹ کی کمپنیوں سے خواہش کی ہے کہ قیمتوں میں کیا گیا 60فیصد کا غیر معمولی اضافہ واپس لیا جائے کیونکہ سمنٹ مہنگی ہونے کے سبب امکنہ شعبہ پر کافی اثر پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سمنٹ تیار کرنے والی کمپنیوں نے آندھراپردیش اور تلنگانہ میں قیمت میں تقریباً 60فیصد اضافہ کردیا ہے ۔ ان دو ریاستوں کے سمنٹ مینوفیکچرر سارے ملک کی ضرورت کا تقریباً 26فیصد حصہ پورا کرتے ہیں ۔ اس اضافہ کے سبب امکنہ شعبہ پر کافی اثر پڑا ہے ۔ صدر کریڈائی حیدرآباد و صدرنشین نوتشکیل شدہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایس رام ریڈی نے اس اضافہ کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT