Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سمیتا سبھروال کے ہاتھوں نمس میں خواتین کیلئے مفت طبی کیمپ کا افتتاح

سمیتا سبھروال کے ہاتھوں نمس میں خواتین کیلئے مفت طبی کیمپ کا افتتاح

حیدرآباد۔7مارچ ( این ایس ایس ) چیف منسٹر تلنگانہ کی ایڈیشنل سکریٹری سمیتا سبھروال نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پرخواتین کے استفادہ کیلئے پیر کو نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ( نمس) کے احاطہ میں مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر نمس ہاسپٹل انتظامیہ کی ستائش کی ۔ سمیتا سبھروال نے اس موقع پر نمس کے سوپر اسپیشالیٹی بلاک میں اس مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا ۔ بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نمس ملک بھر کا انتہائی باوقار ہاسپٹل ہے ‘ جہاں مریضوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT