Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / سمیتا پاٹل کو امیتابھ بچن کا خراج

سمیتا پاٹل کو امیتابھ بچن کا خراج

ممبئی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے عظیم اداکارہ سمیتا پاٹل کو 61 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی زندگی میں وہ ایک خصوصی خاتون تھی۔ 74 سالہ اسٹار نے سمیتا پاٹل کے ساتھ فلم ’’شکتی‘‘، ’’نمک حلال‘‘ اور ’’غلامی‘‘ میں کام کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان فلموں کی چنندہ تصاویر بھی پوسٹ کیں، جبکہ اداکار راج ببر کی اہلیہ سمیتا پاٹل کا 31 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ موت کے 25 سال بعد بھی انہیں ’’بھومیکا‘‘، ’’چکرا‘‘، ’’اَرتھ‘‘ اور ’’مرچ مسالہ‘‘ جیسی فلموں میں اچھوتی اداکاری کے باعث یاد کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT