Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / سمیت غذا سے 50مہمان علیل

سمیت غذا سے 50مہمان علیل

آرا۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام )بہار میں بھوجپور ضلع کے ادونت نگر تھانہ حلقہ میں کل دیر رات ایک شادی کی تقریب کے دوران زہریلا کھانا کھانے  سے 50 سے زائدافراد بیمار ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایکونا گاؤں کے رہنے والے ظالم سنگھ کے یہاں شادی کی تقریب کے دوران دو سو سے زیادہ لوگوں نے کھانا کھایا تھا۔کھاناکھانے کے بعد 50 سے زائد لوگوں نے قے دست کی شکایت کی جن میں ظالم سنگھ کے کچھ لواحقین بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بیمار لوگوں کو آرا صدر اسپتال کے علاوہ مختلف پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کچھ لوگوں کو ان کے اہل خانہ علاج کے لئے پٹنہ بھی لے گئے ہیں۔ تاہم بیمار تمام ہی افرادخطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT