Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سمیع آئیڈیل بولر ، کوہلی کا تاثر

سمیع آئیڈیل بولر ، کوہلی کا تاثر

بنگلورو ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی مسرور ہیں کہ محمد سمیع جیسے ہنرمند فاسٹ بولر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے کیونکہ وہ ٹسٹ میچ کے اعتبار سے عمدہ لینتھ پر گیندبازی کی قابلیت رکھتے ہیںجو آنے والے دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے ضروری رہے گی۔ سمیع 2015ء آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد زائد از 15 ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہے۔ ورلڈ کپ میں بھی وہ زخمی گھٹنے کے ساتھ بولنگ کئے تھے۔ بعدازاں گھٹنے کی سرجری کرائی اور طویل عرصہ ایکشن سے دور ہونا پڑا۔ تاہم کوہلی سمیع کی واپسی پر خوش ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ سمیع سیمنگ اور سوئنگنگ والے حالات میں روایتی لائن اور لینتھ کے ساتھ گیندیں پھینک سکتے ہیں۔ ریورس سوئنگ کرنا ہو تو بھی انھیں یہ ہنر بخوبی آتا ہے۔ وہ بیٹسمن کو اچھی طرح تاڑتے ہیں اور اسے آؤٹ کرنا بھی آتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT