Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سمیع جنوبی افریقی سیریز سے واپسی کے خواہاں

سمیع جنوبی افریقی سیریز سے واپسی کے خواہاں

نئی دہلی ۔8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے خلاف مجوزہ  سیریز سے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے خواہاں ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع نے خود کو فٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ زخمی ہوکر چند ماہ کیلئے کرکٹ سے دور ہونا ان کے کریئر کا ایک مایوس کن وقت رہا ہے ۔ یاد رہے ورلڈ میں محمد سمیع نے شاندار مظاہرہ کیا ہے جیسا کہ انہوں نے میگا ایونٹ کے 7مقابلوں میں 17.29کی اوسط سے 17وکٹیں حاصل کی تھی لیکن اس دوران وہ اپنا گھٹنا زخمی کر بیٹھے جس سے صحت یابی کیلئے انہیں سرجری کروانی پڑی۔ سمیع نے کہا کہ ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد آئی پی ایل کے دوران انہیں کہا گیا تھا کہ ان کا زخم پیچیدہ نوعیت کا ہے لہذا اس کی سرجری ضروری ہے ۔ ممبئی میں سرجری کے بعد مجھے مطلع کیا گیا تھا کہ میں ایک ماہ تک چل نہیں پاؤنگا لہذا میں نے مکمل بیڈ ریسٹ لیا اور اب صحت یاب ہوکر واپسی کیلئے تیار ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT