Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سمیع کے مقام پر بومرا ہندوستانی ٹیم میں شامل

سمیع کے مقام پر بومرا ہندوستانی ٹیم میں شامل

نئی دہلی ۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع کے زخمی ہوکر دورۂ آسٹریلیا سے واپس لوٹ جانے کے بعد اب ٹیم انتظامیہ نے قومی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں بنگال کے فاسٹ بولر کے مقام پر گجرات سے تعلق رکھنے والے ممبئی انڈین کے بولر جسپریت بومرا کو طلب کرلیا ہے۔ بومرا  22 جنوری کو ٹوئنٹی 20 کے دیگر کھلاڑیوں یوراج سنگھ‘ہربھجن سنگھ‘سریش رائنا ‘آشش نہرا اور ہارڈک پانڈے کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ 22 سالہ بومرا گذشتہ دو سیزنوں سے ہندوستانی اے ٹیم کے مستقل رکن ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے رواں سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹرافی میں 9 مقابلوں میں دفاعی چیمپین گجرات کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 14 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ مذکورہ ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے سرفہرست بولر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT