Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سمیع کے گھر پر توڑ پھوڑ، تین افراد گرفتار

سمیع کے گھر پر توڑ پھوڑ، تین افراد گرفتار

کولکتہ۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے فاسٹ بولر محمد سمیع کے گھر پر کچھ شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی جس میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔جنوبی کلکتہ کی جادھوپور پولیس نے تین افراد کو سمیع کی شکایت کے بعد گرفتار کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سمیع کی گاڑی اور موٹر سائیکل سوار کچھ لوگوں کے درمیان تصادم ہو گیا تھا جس کے بعد جب سمیع اپنے گھر واپس آئے تو ان لوگوں نے ہندوستانی کرکٹر کے گھر پر زبردستی گھس کر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔سمیع کی گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی تھی جنہوں نے بعد میں ان کی گاڑی بھی روکنے کی کوشش کی۔ اگرچہ کرکٹر نے اس معاملے کو سلجھا لیا اور وہ جب گھر لوٹے تو وہ مزید افراد کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں گھس آئے ۔ سمیع کے گھر کی حفاظت کرنے والے گارڈ کی بھی ان ملزمان سے جھڑپ ہوئی جس کے بعد کرکٹر نے پولیس میں اس کی شکایت درج کروا ئی۔اس معاملے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جنہی علی پور کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔سمیع کو26 جولائی کو شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز کے لئے ہندوستان کی 16 رکنی ٹیم کے ساتھ سری لنکا روانہ ہونا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT