Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / سناتن سنستھا خطرناک تنظیم ‘ امتناع ضروری : چاوان

سناتن سنستھا خطرناک تنظیم ‘ امتناع ضروری : چاوان

پونے 11 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چاوان نے آج سناتن سنستھا کو ایک خطرناک تنظیم قرار دیا اور اپنے اس مطالبہ کا اعادہ کیا کہ اس تنظیم پر امتناع عائد کردیا جانا چاہئے ۔ اس تنظیم کا ایک کارکن اصلاح پسند لیڈر نریندر دھابولکر کے قتل کے سلسلہ میں گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ تاؤڑے نامی یہ شخص ہندو جن جاگروتی سمیتی کا رکن ہے جو سناتن سنستھا کی ہی برانچ ہے ۔ اس کو کل رات ممبئی کے قریب پنویل سے سی بی آئی نے دھابولکر کے قتل کے سلسلہ میں گرفتار کیا ہے ۔ چاوان نے کہا کہ جب وہ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر تھے انہوں نے اس تنظیم پر امتناع کی تجویز مرکز کو روانہ کی تھی تاہم اس پر عمل آوری نہیں کی گئی ۔ یہ تجویز دھابولکر کے قتل کے بعد روانہ کی گئی تھی ۔ انہوں نے اب تاوڑے کی گرفتارک ے پس منظر میں کہا کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا کو چاہئے کہ وہ اس تنظیم کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریںاور مرکزی حکومت سے سفارش کریں کہ اس پر امتناع عائد کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT