Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سنتوش نگر میں دو منہ کا سانپ برآمد ‘ علاقہ میں سنسنی

سنتوش نگر میں دو منہ کا سانپ برآمد ‘ علاقہ میں سنسنی

حیدرآباد۔ 5 مارچ (سیاست نیوز) سنتوش نگر علاقہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب دو منہ کا سانپ رہائشی علاقہ میں گھس پڑا۔ سنتوش نگر پانی کی ٹانکی کے عقبی علاقہ میں آج شام مقامی افراد نے دو منہ کے سانپ کو دیکھا جس کے بعد وہاں پر سنسنی پھیل گئی۔ دو منہ کے سانپ کو دیکھنے کیلئے مقامی عوام کثیر تعداد میں جمع ہوگئے اور سنتوش نگر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی گئی۔ پولیس مقام پر پہنچ کر عوام کو منتشر کیا اور زو حکام کو طلب کیا جنہوں نے سانپ کو پکڑ لیا اور اسے زو منتقل کیا۔

TOPPOPULARRECENT