Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سنتوش نگر میں سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم

سنتوش نگر میں سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم

حیدرآباد۔9فبروری(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کی محاذی تنظیم آواز کے زیراہتمام سنتوش نگر علاقے میںادارے سیاست کی شائع کردہ ایس ایس سی آل ان ون کوسچین بینک کی تقسیم عمل میں آئی۔ سنتوش نگر اے سی پی سرینواسلو کے علاوہ تنظیم آواز گریٹر حیدرآباد کے قائد علی عباس‘ منہاج قریشی اور سماجی جہدکار حیات حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔اے سی پی سنتوش نگر نے بلاتفریق مذہب ‘ ذات پات طلبہ میںایس ایس سی کوسچین بینک کی تقسیم پر مسرت کا اظہا رکیا۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیںجنھیں تعلیم حاصل کرنے میںہرممکن مدد فراہم کرنا سیاسی اور سماجی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تعلیمی یافتہ معاشرے میںبرائیوں کی کوئی گنجائش بھی نہیںہے ۔ اے سی پی سنتوش نگر سرینواسلو نے ادارہ سیاست کی جانب سے تیارکردہ آل ان ون کوسچین بینک سے استفادہ اٹھاتے ہوئے دسویں جماعت کے امتحانات میں بھاری نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کی طلبہ سے اپیل کی ۔ انہوں نے طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے بھی نیک توقعات کا اظہار کیا۔ جناب علی عباس تنظیم آواز گریٹر حیدرآباد اور سماجی جہدکار حیات حسین حبیب نے طلبہ کی کثیرتعداد سے خطاب کیا ۔ تنظیم آواز سنتوش نگر یونٹ کے صدر مہنا ج قریشی نے آخر میںتمام کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT