Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سنتوش نگر کی خاتون ہیڈ کانسٹبل قلب پر حملہ سے فوت

سنتوش نگر کی خاتون ہیڈ کانسٹبل قلب پر حملہ سے فوت

حیدرآباد۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) سنتوش نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ خاتون ہیڈ کانسٹبل قلب پر اچانک حملہ سے فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ امروتا ریڈی جو سنتوش نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھیں، آج ڈیوٹی کیلئے رجوع ہوئی تھیں کہ سینہ میں شدید تکلیف کے سبب وہ وہاں پر گر پڑی۔ ساتھی پولیس ملازمین نے خاتون ہیڈکانسٹبل کو اپولو ڈی آر ڈی او کنچن باغ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قلب پر شدید حملے کے سبب یہ موت واقع ہوئی۔ امروتا نے پہلے بھی سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT