Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سنتوش ٹروفی کیلئے تلنگانہ کی فٹبال ٹیم کا انتخاب

سنتوش ٹروفی کیلئے تلنگانہ کی فٹبال ٹیم کا انتخاب

الفریڈ 20 رکنی اسٹیٹ ٹیم کے کیپٹن ۔ چینائی میں 9 تا 15 فبروری مقابلے
حیدرآباد ، 8 فبروری (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن (ٹی ایف اے) نے سینئر نیشنل اسٹیٹ فٹبال ٹیم منتخب کی ہے جو 70 ویں سینئر نیشنل فٹبال چمپئن شپ (سنتوش ٹروفی) میں حصہ لے گی۔ یہ مقابلے 9 تا 15 فبروری چینائی (ٹاملناڈو) میں منعقد ہورہے ہیں۔ ٹی اے ایف سکریٹری جی پی پالگنا کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر محمد علی رفعت کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کی منتخبہ20 رکنی تلنگانہ اسٹیٹ فٹبال ٹیم میں راجی ریڈی نائیڈو، سری کمار، اسٹیفن زاویئر، تاتم نائیڈو، قدیر خان، خلیل، رگھو، کرشنا ریڈی، الفریڈ (کیپٹن)، شیخ چاند، ڈی کمار، اے آر نائیڈو ، انوج، زبیر بن سلطان، انٹونی، جوشوا، عبدالرحمن، وجئے، ڈیوڈ، رام بابو شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے ارکان ایس اے سلیم، کرسٹوفر، چندر شیکھر پرساد ہیں۔ اس ٹیم کے منیجر مظفر علی، چیف کوچ ای ایس شیام، کوچ ایم ہری اور فزیو پی رگھوناتھ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT