Wednesday , April 26 2017
Home / دنیا / سنتوںاور پناہ گزینوں کی جوبلی تقریب کا پوپ کے خطاب پر اختتام

سنتوںاور پناہ گزینوں کی جوبلی تقریب کا پوپ کے خطاب پر اختتام

ویٹیکن سٹی ۔ 20نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسیس ’’ رحم کے سال ‘‘ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اُسی دن سینٹ پیٹرنے اپنی بارہ ماہ طویل مہم کا اختتام کیا تھا ۔ اسی دن مدرٹریسا کو سینٹ کا درجہ دیا گیا ہے اور شام کے پناہ گزینوں کی سلورجوبلی تقریب بھی منائی جارہی ہے ۔ ارجنٹائن میں سینٹ فرانسیس نے ایک سال پسماندہ طبقات کے ساتھ گذارا تھا ‘ ان کے خصوصی دعائیہ تقریبات میں شرکت کی تھی ۔ وہ ہر جمعہ پناہ گزینوں کے ساتھ گزارتے ہیں ۔ وہ بردہ فروشی شکار خواتین ‘ بیمار افراد ‘ معمر افراد اور مخدوش حالت کے بچوں کے ساتھ یہ دن گزارتے ہیں ۔ وہ ویٹیکن بیسیلیکا کا کانسے کا دروازہ بھی اس دن بند کردیں گے ۔بعدازاں اسے قدیم روایت کے مطابق دیوار میں پوشیدہ کردیا جائے گا ۔ غیرمعمولی جوبلی تقاریب کا آغاز 700سال قبل ہوا تھا اور یہ تیسری بار منائی جارہی ہیں ۔ سخت صیانتی اندیشوں کے تحت ان تقاریب کا آغاز ہوا تھا ۔ خوف تھا کہ جہادی ان تقاریب پر حملے کریں گے ۔ سب مشین گنوں سے آراستہ ملازمین پولیس سوئٹزرلینڈ کے چوکیداروں کے ساتھ ننھی سے مملکت ویٹیکن میں پہرہ دے رہے تھے ۔ پوپ نے جوبلی سال کا آغاز کیا تھا ۔ پوپ فرانسیس نے جوبلی تقریب کے دوران اس تجویز کو مسترد کردیا کہ وہ اسقاط حمل کو جرم قرار دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سے زیادہ مبلغین کا انتخاب کیا گیا ہے جو لوگوں کے اعتراف کی سماعت کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT