Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنت نبویؐ پر عمل آوری کی تلقین

سنت نبویؐ پر عمل آوری کی تلقین

خانہ پور ۔ 19 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صفا بیت المال خانہ پور کی جانب ے دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور میں مستحق افراد میں وظائف کی تقسیم عمل میں آئی ۔ دارالعلوم صدیقیہ میں منعقدہ اجلاس میں مولانا محمد مصدق القاسمی آل انڈیا جنرل سکریٹری صفا بیت المال نے خانہ پور کے 50 مستحق افراد جن میں بیواؤں اور معذور افراد شامل تھے وظائف تقسیم کئے ۔ اس موقع پر مولانا مصدق القاسمی نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ پر زور دیا کہ پانچ وقت نمازوں کی ادائیگی کے علاوہ احکام خداوندی اور سنت نبوی ؐ پر سختی سے عمل آوری کریں ۔ اس موقع پر مولانا مصدق القاسمی نے خانہ پور میں صفابیت المال کی کارکردگی پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا اور خانہ پور کے مسلمانوں کے جذبہ ایثار و جذبہ انسانی کی خوب ستائش کی اور کہا کہ ایک دوسرے کی مدد غریبوں ، بیواؤں ، یتیموں کی مدد کرنا اصل میں یہی ہے حقوق اللہ اور یہی حقوق العباد ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے صاحب استطاعت و صاحب خیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ صفا بیت المال خانہ پور کا بھرپور تعاون کرتے رہے ۔ اس لئے کہ یہاں کے مقامی مسلمانوں کے مالی تعاون سے ہی بیواؤں ، یتیموں اور معذور افراد میں وظائف تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر مولانا محمد شاہد علی مظاہری کنوینر صفا بیت المال شاخ خانہ پور و نائب ناظم مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور ، محمد شعیب حسین ، محمد سجاد علی ، جاوید حسین ، ضیا حسین ، اطہر بیگ ، زبیر احمد ، ضمیرالدین ، امیر الدین کارکنان صفا بیت المال کے علاوہ حافظ محمد قیصر ، حافظ نذیر و دیگر اساتذہ مدرسہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT