Wednesday , April 26 2017
Home / سیاسیات / سنجئے نروپم کانگریس سے مستعفی ہونے تیار

سنجئے نروپم کانگریس سے مستعفی ہونے تیار

بی ایم سی انتخابات میں پارٹی کی بدترین ہزیمت کی ذمہ داری قبول
ممبئی۔23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی ایم سی انتخابات میں کانگریس کی بدترین ہزیمت کے لیے اپنی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے سٹی یونٹ صدر سنجئے نروپم نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ کی پیشکش کی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نروپم نے شہر میں پارٹی لیڈروں کے خلاف شدید تنقیدیں کیں اور کہا کہ یہ پارٹی قائدین ہی کانگریس کی ناکامی کی تمنا رکھتے تھے۔ ان کا مقصد صرف اور صرف مجھے شکست دینا تھا۔ ان کی اسی خواہش نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری گروداس کامت کا بظاہر حوالہ دیا۔ نروپم نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی مرکزی قیادت سے بات چیت کی ہے اور بلدی انتخابات میں کمزور مظاہرے کے لیے استعفیٰ کی پیشکش کی ہے۔ انتخابات میں پارٹی کو کامیاب کرنے کے لیے انہوں نے اپنے حصے کے طور پر بہترین کام کیا تھا لیکن پارٹی کے کچھ لوگ ہی ناکامی کے حق میں مہم چلائی۔ آج وہ لوگ خوش ہیں گزشتہ دو سال کے دوران پارٹی کے اندر وسائل کا فقدان پایا جاتا ہے پارٹی کا کوئی بھی لیڈر پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانا نہیں چاہتا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT