Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سنجیویا پارک میں بٹر فلائی گارڈن کا افتتاح

سنجیویا پارک میں بٹر فلائی گارڈن کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں وزراء ، مئیر ، ڈپٹی مئیر اور عہدیداروں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : یوم تاسیس ریاست تلنگانہ کے موقع پر آج سنجیویا پارک میں فروغ دئیے گئے بٹر فلائی گارڈن کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس پارک کا افتتاح وزراء سرینواس یادو ، لکشما ریڈی ، اے اندرا کرن ریڈی ، پدما راؤ نے کیا ۔ اس موقع پر جی ایچ ایم سی کے مئیر بی رام موہن ، ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین ، میٹرو پولیٹن کمشنر ، ایچ ایم ڈی اے ٹی چرنجیولو اور ایس سرینواس ، ڈائرکٹر اربن فارسٹری ، ایچ ایم ڈی اے موجود تھے ۔ اس موقع پر سنجیویا پارک کی کشش پر مہمانوں نے ایک بروچر بھی جاری کیا ۔ حسین ساگر جھیل اور اس کے اطراف میں بائیو ڈائیورسٹی ہے ۔ حسین ساگر اور اس کے اطراف تتلیوں کی جملہ 50 اقسام پائی جانے کو ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سنجیویا پارک میں رنگ برنگی پودے ، بیلیں اور پھول دار درخت ہیں جو کم از کم 30 تا 40 قسم کی تتلیوں کے لیے پرکشش ہیں ۔ بٹر فلائی گارڈننگ کو ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو تتلیوں اور بعض پتنگوں کے لیے کشش کا باعث ہو ۔ بٹر فلائی گارڈننگ کا مقصد تتلیوں اور پتنگوں کو انڈے دینے کے لیے راغب کرنا ہوتا ہے ۔ حسین ساگر اور اس کے اطراف میں تتلیوں کی کافی ڈائیورسٹی ہے ۔ بٹر فلائی پارک کو 4.5 ایکڑ پر فروغ دینے کی تجویز ہے ۔۔

 

ڈاکٹر ایم آر سی ایچ آر ڈی انسٹی
ٹیوٹ پر یوم تاسیس تلنگانہ تقریب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : ڈاکٹر مری چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ حکومت تلنگانہ پر آج یوم تاسیس تقریب منعقد کی گئی جس میں اس انسٹی ٹیوٹ کے پورے کیمپس میں ایک تہوار کا سماں تھا جہاں لوک گیت پیش کئے گئے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے دیواروں پر تلنگانہ کے کلچر اور ہیرٹیج کو نمایاں کرنے والی تصاویر آویزاں کی گئیں ۔ اس تقریب میں مسٹر ونود کمار ، آئی اے ایس ڈائرکٹر جنرل ، ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ نے ، جو بہ اعتبار عہدہ چیف سکریٹری ، حکومت تلنگانہ ہیں ، پرچم لہرایا اور تلنگانہ تحریک کے نظریہ ساز پروفیسر جے شنکر کے پورٹریٹ کی گلپوشی کی ۔ اس موقع پر سیکوریٹی پرسنل نے متاثر کن مارچ پاسٹ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT