Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / سنجیو بھٹ کی برطرفی بہادری ایوارڈ کے مترادف

سنجیو بھٹ کی برطرفی بہادری ایوارڈ کے مترادف

احمدآباد ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کیڈر کے معطل شدہ آئی پی ایس آفیسر امیتابھ ٹھاکر نے آج کہا کہ ان کے ساتھی آئی پی ایس سنجیو بھٹ کو گجرات حکومت کی جانب سے برطرف کردیا جانا ان کی جرأتمندی کیلئے بہادری ایوارڈس کے مترادف ہے۔ سابق آئی پی ایس آفیسر سنجیو بھٹ کی برطرفی کو ان کی خدمات کے عوض بہادری ایوارڈ دیئے جانے کے مترادف سمجھا جانا چاہئے۔ امیتابھ ٹھاکر اور ان کی سماجی کارکن اہلیہ نوتن نے ایک بیان میں کہا کہ سنجیو بھٹ نے اس طرح کی جرأت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ سچائی کا ساتھ دیتے ہوئے انہوں نے باطل طاقتوں کو ناکام بنایا ہے۔ انہیں فخر ہے کہ بحیثیت آئی پی ایس آفیسر ان کے ساتھی نے بہت بڑا کام انجام دیا ہے۔ کئی آئی پی ایس آفیسر اپنے حقیر فائدہ کیلئے ضمیر بیچ دیتے ہیں لیکن بھٹ نے خطرناک حکومت کے خلاف اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی برطرفی بہادری کا ایوارڈ ہے۔

TOPPOPULARRECENT