Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / سنجیو بھٹ کی درخواست پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی

سنجیو بھٹ کی درخواست پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی

نئی دہلی 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ میں کل گجرات کے برطرف آئی پی ایس عہدیدار سنجیو بھٹ کی درخواست کی سماعت ہوگی ۔ اس درخواست میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ 2002 کے مسلم کش فسادات کے دوران گجرات میں سرکاری مشنری کے بیجا استعمال کی ایس آئی ٹی تحقیقات کروائی جائیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ان فسادات کیلئے بی جے پی اور آر ایس ایس کے اعلی عہدیداران اور کچھ اعلی سرکاری افسر بھی ملوث ہیں۔ یہ درخواست چیف جسٹس ایچ ایل دتو کے اجلاس پر موجود ہے اور سینئر وکیل اندرا جئے سنگھ عدالت میں سنجیو بھٹ کی نمائندگی کرینگی ۔ سنجیو بھٹ نے ان کے خلاف گجرات پولیس کے ایف آئی آر کے خلاف بھی عدالت میں استدعا کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT