Wednesday , September 20 2017
Home / تفریح / سنجے دت اور ارشد وارثی ’’منابھائی‘‘ کی تیسری قسط میں پھر ایک ساتھ

سنجے دت اور ارشد وارثی ’’منابھائی‘‘ کی تیسری قسط میں پھر ایک ساتھ

فلم لگے رہو منا بھائی کو ریلیز ہوئے گیارہ سال ہوچکے ہیں۔ اور اب بھی شائقین کو راجکمار ہیرانی کے ڈائرکشن میں بنی اس سیریز کی تیسری قسط کا انتظار ہے۔ لگے رہو منا بھائی کی ریلیز کے بعد ڈائرکٹر منا بھائی چلے امریکہ پر کام شروع کرچکے تھے، لیکن اس راہ میں رکاوٹ آگئی جب اس کی ٹیم فلم میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی حالانکہ تیسری قسط کئی وجوہات سے تاخیر کا شکار ہوگئی، لیکن اب یہ فائنل روپ سے بننے کے لئے تیار ہونے جارہا ہے۔ راجکمار ہیرانی نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں آخر کار منا بھائی 3 کے لئے ایک دلچسپ آئیڈیا مل گیا ہے اور ان کے ساتھی رائٹر ابھیجیت جوشی نے اس پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ ڈائرکٹر نے اس بات کا بھی خلاصہ کیا کہ یہ فلم سال 2018ء میں فلور پر چلی جائے گی اور اس کی بھی امید ہے کہ یہ سب سے زیادہ پسند کی جائے گی۔ فلم کے اہم کردار منا اور سرکٹ بھی اس میں سنجے دت اور ارشد وارثی ہی کریں گے۔ اب اس کی دیگر کاسٹ کیا ہوگی اس کا بھی جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT