Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / سنجے دت کو رہا نہ کرنے ہائیکورٹ میں درخواست داخل

سنجے دت کو رہا نہ کرنے ہائیکورٹ میں درخواست داخل

ممبئی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ میں آج درخواست داخل کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہیکہ بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو رہا نہ کیا جائے۔ درخواست گذار نے عدالت سے خواہش کی ہیکہ وہ حکومت مہاراشٹرا کو اداکار سنجے دت کی رہائی سے باز رکھیں۔ 1993ء کے بم دھماکوں کیس میں انہیں پانچ سال کی سزاء ہوئی ہے۔ ان کی میعاد ختم ہونے سے قبل انہیں رہا نہیں کیا جانا چاہئے۔ درخواست گذار پردیپ بھالیکر نے الزام عائد کیا کہ سنجے دت کے ساتھ ہمدردی کا معاملہ کیا جارہا ہے جبکہ ریاست میں دیگر 27740 ایسے قیدی ہیں جو ان ہی بنیاد پر رہائی کے مستحق ہیں۔ ریاستی محکمہ داخلہ کے مطابق سنجے دت کو 27 فبروری کو رہا کیا جائے۔ ان کی جیل کی میعاد کو ان کے اچھے چال چلن اور جیل میں ان کے بہتر برتاؤ کو دیکھتے ہوئے 18 ماہ تک کم کردیا گیا ہے۔ سنجے دت نے جیل میں ساڑھے تین سال گذارے ہیں۔ اس میں زیردریافت قیدی کی حیثیت سے گذارے گئے دن بھی شامل ہیں۔
مالدہ تشدد مغربی بنگال حکومت پر
وی ایچ پی کی دھمکی
نئی دہلی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی نے آج مغربی بنگال حکومت پر شدید تنقید کی کہ وہ مالدہ و تشدد کے خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ وی ایچ پی نے الزام عائد کیا کہ مقامی ٹی ایم سی قائدین اس تشدد میں ملوث ہیں۔ وہ بہت جن آندولن شروع کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT