Thursday , August 17 2017
Home / تفریح / سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘ سے واپسی

سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘ سے واپسی

سنجے دت کو جیل سے رہا ہوئے کافی وقت گذر چکا ہے لیکن ابھی تک یہ خبر نہیں آئی ہے کہ ان کی واپسی والی فلم کونسی ہوگی کبھی کچھ لکھا جارہا ہے تو کبھی کچھ لیکن اب تازہ خبر یہ آئی ہے کہ سنجے دت امنگ کمار کی فلم بھومی سے فلموں میں واپسی کررہے ہیں۔ امنگ کمار جنہوں نے سابق میں سربجیت بنائی تھی۔ بھوشن کمار کے ٹی سیریز بینر پر سنجے دت کے ساتھ فلم بھومی شروع کرنا چاہتے ہیں۔ سنجے دت نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہا جارہا ہے کہ بھومی ایک جذباتی ڈرامہ فلم ہوگی جو ایک باپ اور اس کی بیٹی پر ہوگی یہ فلم فروری میں فلور پر چلی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT