Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / سنجے دت کی کل جیل سے رہائی

سنجے دت کی کل جیل سے رہائی

ممبئی۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو 25 فروری کی صبح پونے کے قریب یروڈا جیل سے رہا کردیا جائے گا۔ 56 سالہ اداکار کو جن پر فلمی دنیا میں کروڑہا روپئے لگے ہوئے ہیں، ٹاڈا کی خصوصی عدالت نے 1993ء ممبئی بم دھماکوں کے مقدمہ میں مجرم قرار دیا تھا۔ سنجے دت نے جیل میں جو محنت کی ، رہائی کے وقت وہ اپنی 440 روپئے کمائی ساتھ لے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنجے دت اپنے جیل کے ساتھی کی زندگی پر فلم بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں ، جسے خاندانی تنازعہ کے ایک مقدمہ میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT