Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / سنجے کوٹھاری نئے صدر کے معتمد ، اشوک ملک پریس سکریٹری

سنجے کوٹھاری نئے صدر کے معتمد ، اشوک ملک پریس سکریٹری

نئی دہلی ۔ /22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پبلک انٹرپرائزیس سلکشن بورڈ کے چیرمین سنجے کوٹھاری کو منتخب صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے سکریٹری اور سینئر جرنلسٹ اشوک ملک کو پریس سکیرٹری کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے ۔ گجرات کیڈر کے سینئر فارسٹ سرویس افسر بھرت لال نئے صدر کے جوائنٹ سکریٹری ہوں گے ۔ محکمہ پرسونل و ٹریننگ کی طرف سے اس ضمن میں احکام جاری کئے گئے ہیں ۔ اس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں کابینہ کی تقررات کمیٹی نے ان تقررات کو ابتدائی دو سالہ میعاد کے لئے منظوری دی ہے ۔ کوٹھاری ہریانہ کیڈر کے 1978 ء بیچ سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افسر ہیں جو گزشتہ سال جون میں محکمہ پرسونل و ٹریننگ کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے ۔ ملک سرکردہ مفکر ادارہ آبرزور ریسرچ فاؤنڈیشن کے ممتاز فیلو ہیں ۔ وہ 20 سالہ صحافت کیرئیر کے دوران کئی قومی و بین الاقوامی جرائد میں کالم کرتے رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT