Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندر رمن بی سی سی آئی میں فیصلہ ساز نہیں بلکہ ملازم، ٹھاکر کی وضاحت

سندر رمن بی سی سی آئی میں فیصلہ ساز نہیں بلکہ ملازم، ٹھاکر کی وضاحت

نئی دہلی ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے آج واضح کردیا کہ وہ متنازعہ آئی پی ایل چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رمن کے بارے میں فیصلہ کرنے میں جلدبازی سے کام نہیں لیں گے جن کی برطرفی کے مطالبات ہورہے ہیں، اور انھیں ’’کوئی فیصلہ ساز نہیں بلکہ محض ملازم‘‘ قرار دیا۔ جب پوچھا گیا کہ کیوں رمن کو ہنوز معطل نہیں کیا گیا، ٹھاکر نے جواب دیا: ’’اُن (رمن) کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انکوائری جاری ہے۔ آپ کیوں چاہتے ہیں کہ ہم عجلت سے کام لیں اور جلدبازی میں کوئی قدم اٹھائیں اور کہہ دیں کہ ہم اس جنٹلمین کے خلاف فلاں فیصلہ کرنا چاہتے ہیں؟‘‘

TOPPOPULARRECENT