Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو، جئے رام کی چائنا اوپن کوارٹرز میں رسائی

سندھو، جئے رام کی چائنا اوپن کوارٹرز میں رسائی

فوژو (چین) ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو اور مینس سیکشن کے سنگلز شٹلر اجے جئے رام 700,000 امریکی ڈالر والے چائنا سوپر سیریز پریمیر کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔ دونوں نے آج یہاں سکنڈ راؤنڈ میں اپنے متعلقہ حریفوں کے مقابل تین گیم کی سنسنی خیز کامیابیاں درج کرائے۔ ساتویں سیڈ سندھو امریکہ کی بیوین ژانگ کی طرف سے سخت مزاحمت کا چیلنج ناکام بنانے میں کامیاب ہوئیں اور ایک گھنٹہ کے ویمنس سنگلز میچ میں 18-21، 22-20، 21-17 کی جیت درج کرائیں۔ ہندوستانی اسٹار کا اگلا مقابلہ چین کی ہی بینگ جیاؤ سے رہے گا، جن کے خلاف وہ گزشتہ ماہ فرنچ اوپن کے سکنڈ راؤنڈ میں ہاری تھیں۔ جئے رام کو بھی وی نان کے مقابل کامیابی کیلئے جدوجہد کرنا پڑا۔ وہ 56 منٹ کے میچ میں ہانگ کانگ شٹلر کے مقابل 20-22، 21-19، 21-12 سے کامیاب ہوئے۔ تین مرتبہ کے ڈچ اوپن چمپئن جئے رام اب ڈیفنڈنگ اولمپک چمپئن اور دو مرتبہ کے ورلڈ چمپئن نیز آل انگلینڈ چمپئن چین کے چن لانگ سے اگلے راؤنڈ میں مقابلہ کریں گے۔ تاہم سوئس اوپن ونر ایچ ایس پرانوے کیلئے یہاں مسابقتی معاملہ ختم ہوگیا جب وہ ایک دیگر مینس سنگلز میچ میں چین کے قیاؤ بین کے مقابل 17-21، 19-21 سے ناکام ہوئے۔ سائی پرنیت گزشتہ روز اپنا اوپننگ راؤنڈ میچ جرمنی کے مارک زویبلر کے مقابل 16-21، 9-21 سے ہار گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT