Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو ،سائنا پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

سندھو ،سائنا پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

کوچینگ (ملائیشیا) ۔5 اپریل۔ (سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان کی سرفہرست کھلاڑیوں پی وی سندھو اور سائنا نہوال کو ملائیشیا اوپن سوپر سیریز کے پہلے ہی راؤنڈ میں حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی ہے ۔ ریو اولمپکس میں ہندوستان کیلئے سلور میڈل حاصل کرنے والی سندھو کو غیرمعروف چینی کھلاڑی چن یوفی نے 18-21 ، 21-19 ، 21-17 سے شکست دی ۔ اسٹیڈیم پیرپاڈن میں منعقدہ اس مقابلے میں سندھو نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلی گیم اپنے نام کرلی تھی لیکن چینی کھلاڑی نے دیگر دو گیموں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سندھو کو حیران کردیا۔ لندن اولمپکس میں برونز میڈل حاصل کرنے والی سائنا کو جاپان کی اکین یاماگوچی کے خلاف 19-21، 21-13، 21-15 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ ہندوستان کی دونوں ہی کھلاڑیوں نے مقابلے کا کامیاب آغاز کیا لیکن وہ اس سلسلے کو نتیجے تک برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT