Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو ، پرانوئے اور پرنیت کی مکاؤ اوپن میں پیشرفت

سندھو ، پرانوئے اور پرنیت کی مکاؤ اوپن میں پیشرفت

مکاؤ ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تین ہندوستانی شٹلرس بشمول پی وی سندھو 120,000 امریکی ڈالر والے مکاؤ اوپن گرانڈ پری گولڈ کے پری کوارٹر فائنلس تک پہونچ گئے لیکن آج یہاں مینس سنگلز میں اجئے جئے رام کیلئے سب کچھ ختم ہوگیا ۔ ورلڈ چمپیئن شپ میں دو مرتبہ کی برونز میڈلسٹ سندھو نے کوریا کی حریف کو ویمنس سنگلز میں ہرایا ۔ مینس سنگلز میں ایچ ایس پرانوئے نے چائینز تائیپی کے حریف کو شکست دی اور کل چین کے قیاؤ بین سے کھیلیں گے ۔ اسی سیکشن کے ایک دیگر میچ میں سائی پرنیت نے ازبکستان کے حریف کو شکست دی ۔ تاہم 9 ویں سیڈ جئے رام کیلئے مایوسی ہاتھ آئی جیسا کہ وہ اپنا سنگلز میچ چین کے لین گوئپو کے مقابل 11-21 ، 17-21 سے ہار گئے ۔

TOPPOPULARRECENT