Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو انتخابات لڑیںگی

سندھو انتخابات لڑیںگی

نئی دہلی۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اولمپک سلور میڈلسٹ اور عالمی نمبر دو بیڈمنٹن پلیئر پی وی سندھو بھی ان 9 شٹلرز میں شامل ہیں جو بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن ایتھلیٹس کمیشن کے انتخابات میں  مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں ہندوستان سے ایک غیر معروف کھلاڑی نکھار گارگ کا نام بھی شامل ہے جو ڈبلز میں 374 ویں درجہ کے حامل کھلاڑی ہیں اور اپنی کارکردگی کی بجائے بیڈمنٹن کے حلقوں میں متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔
ارجنٹینا ورلڈ کپ میں راست رسائی سے محروم ‘کوچ برطرف
بیونس آئرس۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ارجنٹینا نے اپنی فٹ بال ٹیم کے کوچ کو برطرف کر دیا کیونکہ ان کی سرپرستی میں ٹیم 2018 میں مجوزہ فیفا ورلڈکپ فٹ بال ٹورنمنٹ میں براہ راست جگہ بنانے میں ناکامی  ہوئی ہے لہذا ایڈگارڈو کو عہدے سے برطرف کردیاکیا ہے۔ ارجنٹینافٹ بال اسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو ٹاپیا نے کہا کہ ایڈگارڈو کی زیر کوچنگ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن  رہی جس کی وجہ سے ہم نے انہیں آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اب کوچ نہیں رہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT